جمعہ 12 جون 2026 - 08:18
نہج البلاغہ اور صحیفہ سجادیہ تاریخی، اعتقادی اور اخلاقی خزانے ہیں

حوزہ / آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے کہا: نہج البلاغہ ایک ایسی کتاب ہے جس نے توحید، معاد، اخلاق اور تاریخ جیسے مختلف شعبوں میں غیب کی طرف دریچے کھولے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ مرکزی میں نماینده ولی فقیہ آیت اللہ قربان علی دری نجف آبادی نے اپنے درس تفسیر میں صحیفہ سجادیہ اور نہج البلاغہ پر توجہ دینے کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان دو کتابوں کو تاریخی، اعتقادی، اخلاقی اور معرفتی پہلوؤں میں ایک مکمل خزانہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا: شہداء پروردگار کے ہاں رزق پاتے ہیں اور کبھی کبھی بعض انسانوں کے لیے پردے ہٹا دیے جاتے ہیں۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے کہا: انسان مرنے کے بعد قبر میں قید نہیں ہوتا بلکہ جسم مٹی میں رہتا ہے اور روح دوسری دنیا میں منتقل ہو جاتی ہے۔ وہ دنیا بھی انسان کے بدبخت یا نیک ہونے کے مطابق اپنے خاص معیار اور حالات رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا: نہج البلاغہ ایک ایسی کتاب ہے جس نے توحید، معاد، اخلاق اور تاریخ جیسے مختلف شعبوں میں غیب کی طرف دریچے کھولے ہیں۔ امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام کا علم ایک الہی اور ملکوتی علم ہے۔

صوبہ مرکزی میں نماینده ولی فقیہ نے اپنے بیانات کے دوران امامت کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امامت ایک الہی مقام ہے۔ جس طرح حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے گہوارے میں گفتگو کی اور خدا کی بندگی کا اعلان کیا، اسی طرح خداوند متعال کے برگزیدگان کو علم عطا کرنے کے لیے کسی اسکول یا کلاس کی ضرورت نہیں چونکہ خدا جب چاہتا ہے، علم کو ان کے دلوں میں القا کر دیتا ہے۔

انہوں نے خطبہ قاصعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسے بہت ہی نورانی خطبہ قرار دیا اور کہا: معروف شارح نہج البلاغہ، ابن ابی الحدید اس خطبہ کے بارے میں کہتا ہے کہ "میں جب بھی اسے پڑھتا ہوں، میری روح تازہ ہو جاتی ہے، گویا ایک پیاسا درخت سیراب ہو گیا ہو"۔

آیت اللہ دری نجف آبادی نے مزید کہا: ابن ابی الحدید یہ بھی کہتا ہے کہ یہ مناسب ہے کہ تمام عرب خطیب اور ادیب ایک جگہ جمع ہوں اور ان پر یہ خطبہ پڑھا جائے تاکہ وہ اس کی عظمت اور بلند مقام کو درک کر سکیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha